5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پینٹ اینگیولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج کراچی میں آغاز
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8662 -
کراچی…پینٹ اینگیولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ہورہا ہے?ٹورنامنٹ کے تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست دکھائے جائیں گے?ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت کی وجہ سے قومی ٹیم کے کھلاڑی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جبکہ سابق کپتان یونس خان اور رانا نوید الحسن بورڈ کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے?پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی کے باعث اس سال دوسری مرتبہ پینٹ اینگیولر کپ کرانے کا اعلان کیا تھا? پہلے یہ ایونٹ لاہور میں ہونا تھا لیکن اب29اپریل تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا?ایونٹ کے تمام گیارہ میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے? آج پہلے روز فیڈرل ایریاز لیپورڈز کی ٹیم پنجاب اسٹالینز کیخلاف میدان میں اترے گی? فاسٹ بالر شعیب اختر، بازید خان اور راؤ افتخار فیڈرل ایریاز کی نمائندگی کررہے ہیں، جبکہ پنجاب کی ٹیم میں عمران فرحت، ناصر جمشید ،عبدالرحمن ، وہاب ریاض اور محمد طلحہ شامل ہیں? پینٹ اینگیولر کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا?