تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کرکٹ جنون ہے، شادی تقریبات کے بعد واپسی ہوگی، شعیب ملک

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8694 -
اسلام آباد… کرکٹر شعیب ملک اپنی دلہنیا ثانیہ مرزا کو کراچی سے لے کر اسلام آباد کیسب سے پوش فائیو اسٹار ہوٹل میں پہنچ گئے ہیں? طیارے میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میری توقعات سے بڑھ کر پیار ملا، لوگوں کی عزت افزائی پر ان کا شکر گزار ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میری شادی کے حوالے سے ہونیوالی تقریبات میں نے بھارت میں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی? ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ اندازہ تھا کہ ہماری شادی کی خبر لوگوں کو حیران کردے گی لیکن اتنا زیادہ رسپانس نے توقع نہیں کررہے تھے? انہوں نے کہا کہ ثانیہ بھی اپنے اس استقبال پر بہت خوش ہیں،میں ان کی جانب سے شکریہ اداکرتا ہوں?انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ ولیمے کا فنکشن ٹھیک ہوجائے?کراچی ایئر پورٹ کے عملے نے بہت خیال رکھا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ میراجنون ہے،اس سے الگ نہیں رہ سکتا،کرکٹ میں واپسی شادی کی تقریبات سے فارغ ہوکرضرورہوگی? انہوں نے ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے جانے والی ٹیم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ دل لگاکر کھیلیں ? انہوں نے کہا کہ ولیمے کے فنکشن کے بعدمل کرطے کرینگے کیاکرناہے?واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو سرکاری مہمان کا درجہ دیا گیا ہے، ان کو وی وی آئی پی پروٹوکول میں ایئر پورٹ سے وفاقی دارالحکومت کے فائیواسٹار ہوٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کی سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں?شعیب ثانیہ کے ہوٹل جاتے ہوئے راستے میں ٹریفک روکی گئی،ممبئی سے براستہ کراچی ،اسلام آباد تک طویل سفر سے ثانیہ مرزا کی طبیعت کچھ بوجھل پن کا شکار ہوگئی ? امید یہ کھیلوں کی دنیا کا یہ نوبیاہتا جوڑ اکل سے اپنی سرکاری ملاقاتوں کا آغاز کرے گا، جس میں کل صبح بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال سے ملاقات کرینگے ?کل ہی وہ وزیراعظم کی جانب سے دی گئی تقریب میں شرکت کرینگے ، جس میں کابینہ کے ارکان بھی شرکت کرینگے ، توقع صدر مملکت آصف علی زرداری بھی ان سے ملاقات کرینگے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.