5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ورلڈٹی20 چیمپئن شپ :قومی ویمن کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8696 -
کراچی ... ورلڈٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کراچی سے ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہوگئی ہے ، ثنا میر کی قیادت میں میگا ایونٹ کیلئے جانیوالی ٹیم نے کچھ کر دکھانے کے عزم کااظہار کیا ہے ?آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئینٹی چیمپئن شپ کا ویمن ایونٹ پانچ سے سولہ مئی تک ہوگا ، میگا ایونٹ میں چھ مئی کو سری لنکا کیخلاف پہلے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریزبھی کھیلے گی?ویمن ٹیم کے کوچ منصور رانا کا کہنا ہے کہ میزبان ملک کیخلاف سیریز پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے کافی سازگار ثابت ہوگی?پاکستان ٹیم کی کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کسی دباؤ کا شکار نہیں ، ٹیم کی ہر رکن جیت کا عزم لے کر ورلڈ کپ کے ہر میچ کیلئے میدان میں اترے گی?ٹیم کی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے کیمپ میں کافی محنت کی ہے ، خاص طور پر بیٹنگ کو بہتر بنانے کیلئے سخت ترین ٹریننگ کرائی گئی، ورلڈ کپ میں انڈیا کیخلاف میچ جیتنا ان کی اولین ترجیح ہے?آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئینٹی چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم گروپ بی میں سری لنکا، بھارت اور نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی ، ان تین مضبوط ٹیموں کے پول میں پاکستان کا دوسرے راؤنڈ تک کوالیفائی کرنا یقینی طور پر ایک مشکل چیلنج ہوگا?