تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بھارت میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہاکی بھی تنازعات کا شکار

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8723 -
نئی دہلی …بھارت میں کرکٹ ہی نہیں، ہاکی کا کھیل بھی تنازعات کا شکار ہے، بھارتی ہاکی فیڈریشن کے سابق سربراہ کے پی ایس گل نے الزام لگایاہے کہ اس سال نئی دہلی میں ہونیوالے ورلڈکپ میں?کے پی ایس کاکہناہے کہ ہاکی فیڈریشن کی ایڈہاک کمیٹی بدعنوانی میں ملوث تھی، ورلڈکپ کے انعقاد پر ایک سو پچاس ملین روپے کی لاگت آئی جبکہ دوہزارسات میں ہونیوالے ایشیا کپ پرصرف نو ملین روپے کی لاگت آئی تھی حالانکہ دونوں ایونٹس میں ٹیموں کی تعداداورمہمان آفیشلز کی تعدادبرابرتھی،آخرورلڈکپ پراتنا پیسہ کیسے خرچ ہوا? انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت اورانڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے عدالت کے سامنے بیان حلفی جمع کرایاتھاکہ وہ ایڈہاک کمیٹی کو نہیں مانتی لیکن بعدمیں وہ اپنی بات سے مکرگئی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.