5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اکشے کما ربھارتی کرکٹ ٹیم میں کرکٹ کھیلنے کے خواہش مند
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی… خطروں کے کھلاڑی اکشے کما رکا فلموں میں ہر طر ح کا کردار ادا کرنے کے بعداب بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے پر نظریں جمائیں ہوئے ہیں? اپنی نئی آنے والی فلم ”پٹیالہ ہاوس“میں فاسٹ باؤلر کا کردار اداکرنے والے اکشے کما ر نے قومی سطح پر بھارت کے لیے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ?اکشے کا کہنا ہے کہ ابھی وہ اتنے اچھے کھلاڑی نہیں کہ قومی سطح پر کھیل سکیں مگر اپنے جذبے، لگن اورسخت محنت کی بدولت وہ جلد ہی بہترین کر کٹ کھیلنے کے قابل ہوجا ئیں گے?واضح رہے کہ اکشے کما ر فلم ”پٹیالہ ہاوس “ میں فاسٹ باؤلر کا کردار اداکرنے کے لیے بھارت کے سابق میڈیم پیسر بلو یندر سنگھ سے تربیت حاصل کر رہے ہیں?