تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دورہ آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم کی ناکامی ،انکوائری رپورٹ منظرعام پرآگئی

جنگ نیوز -
لاہور…دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کی ناکامیوں کے بارے میں انکوائری کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے ،جس میں میچ فکسنگ ،کھلاڑیوں کے کپتان یونس خان کے خلاف قرآن پر حلف اٹھانے،باؤنڈری لائن پر لڑکیوں سے گپ شپ لگانے اور لڑائی جھگڑوں کے انکشافات کئے گئے ہیں ?دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے کرکٹ بورڈنے چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم باری کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کی ?کمیٹی نے کوچ انتخاب عالم ،اسسٹنٹ کوچ عاقب جاوید،منیجر عبدالرقیب،کپتان محمد یوسف سمیت ٹیم کے کھلاڑیوں کے بیانات ریکارڈ کئے ?اس رپورٹ کی کاپی منظر عام پر آگئی ہے،رپورٹ کے مطابق انتخاب عالم نے بعض کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کاشبہ ظاہرکیا،کوچ نے کھلاڑیوں کوڈسپلن کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ،نہ ہی انہیں کپڑے پہننے کاسلیقہ ہے نہ ہی بات کرنے کا، کھلاڑی ذہنی مریض بن چکے ہیں ،انہیں احساس نہیں کہ وہ ملک کی نمائندگی کررہے ہیں ? اسسٹنٹ کوچ عاقب جاوید نے بھی ٹیم کوآڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہاکہ یونس خان مغرورکپتان تھے،انہوں نے کبھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی،ان کی قیادت میں کھیلنے کوکوئی تیارنہیں تھا? شاہد آفریدی، یونس خان اور شعیب ملک ٹیم میں انتشار پھیلانے میں مصروف رہے،سابق کپتان شعیب ملک کمیٹی کے سامنے ڈھول کا پول کھول کر رکھ دیا انہوں نے کہاکہ یونس خان کے خلاف چھ کھلاڑیوں نے قرآن پر حلف لیااورٹیم کے کپتان محمدیوسف نے انہیں کمرے میں بلاکر ایسا کرنے پر مجبور کیا،ٹیم کے منیجر عبدالرقیب کا کہنا ہے کہ عمر گل اور محمد عامرباونڈری لائن پر لڑکیوں سے گپ شپ لگاتے رہے،عامر کو باونڈری لائن سے ہٹایا گیا تو وہ برا مان گئے،قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ فیصل حیات نے کہا کہ وکٹ پر گھاس دیکھ کر سلمان بٹ اور شعیب ملک نے بیماری کا بہانا بنایااور میچ کھیلنے سے انکار کیا?رانا نوید نے کہاکہ آئی سی ایل کھیلنے والوں کے اب تک سٹے بازوں سے رابطے ہیں ،اس وجہ سے میچ فکسنگ کے خدشات کااظہارہوتاہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.