5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کیوی فاسٹ بولر شین بانڈ کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
جنگ نیوز -
ویلنگٹن …نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر شین بانڈ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، بانڈ ٹیسٹ کرکٹ سے ایک سال پہلے ہی ریٹائر ہوچکے تھے?نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے لاتعداد میچز میں شاندار بولنگ کرنیوالے شین بانڈ گزشتہ کئی سالوں سے انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے پچھلے سال پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے، مگر اب وہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹوئنٹی20 کرکٹ میں بھی حصہ نہیں لیں گے? شین بانڈ نے18 ٹیسٹ میں87 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ82 ون ڈے میچزمیں147 اور20 ٹوئنٹی20 میچز میں25 شکار کئے?