تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ٹوئنٹی 20 فائنل:مادر کرکٹ پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

جنگ نیوز -
باربا ڈوس… آئی سی سی ٹوئنٹی 20کرکٹ2010کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دے کرٹوئنٹی20کرکٹ ٹائٹل جیت لیا ہے?انگلش ٹیم نے محدود اوورز کی کرکٹ میں پہلی مرتبہ کوئی بڑا ایونٹ اپنے نام کیا ہے?اس سے پہلے انگلینڈ ایک روزہ میچوں کے عالمی کپ کا تین مرتبہ فائنلسٹ رہ چکا تھا تاہم کامیابی اس سے دور رہا? آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اس میچ میں ان توقعات کو پورا نہیں کرسکی جس کارکردگی کا شائقین کرکٹ توقع کر رہے تھے اور ایسالگتا تھا کہ آسٹریلیا کی تمام تر توانائیاں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں ختم ہو گئی تھیں اورکینگروزٹوئنٹی 20کے فائنل میں بجھے بجھے نظر آئے ?انگلینڈ کی ٹیم کی کامیابی کا سفر اچھا نہیں تھا اور7رنز کے مجموعی اسکور پر مائیکل لمب پویلین لوٹ گئے تاہمCraig Kieswetterاور کیون پیٹر سن نے دوسری وکٹ کی پارٹنر شپ میں انگلش ٹیم کو جیت کی پوزیشن تک پہنچادیا?Craig Kieswetter نے63رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انگلش بیٹسمین کیون پیٹر نے47رنز کی اہم اننگ کھیلی،جس کے بعد مورگن15اور کپتان کولنگ ووڈ12رنز نے انگلینڈ کو آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ میں کامیابی سے ہمکنار کرایا?جیو سپر باربا ڈوس ویسٹ انڈیز سے یہ میچ براہ راست نشرکیا ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.