تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دورہ آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم کی ناکامی ، تحقیقات کی ویڈیو سامنے آگئی

جنگ نیوز -
لاہور…دورہ آسٹریلیا میں ناکامی کے بعدہونیوالی پاکستان کرکٹ بورڈ کی انکوائری کمیٹی کی کارروائی کی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے ، جیو کو موصول ہونیوالی وڈیومیں کوچز انتخاب عالم اور عاقب جاوید نے قومی کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ?پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے، اور ایک ٹوئینٹی ٹوئینٹی میچ کھیلی اور تمام ہی میچز ہارے? جس کے بعد پی سی بی نے ایک انکوائری کمیٹی بنائی تھی ، اس انکوائری کمیٹی کی کارروائی کی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں کوچ انتخاب عالم نے ٹیم سے چار کھلاڑیوں کو باہر کرنے کی سفارش کی تھی? انتخاب عالم نے کارروائی کے دوران پاکستانی کرکٹرز کو ذہنی مریض قرار دیا اور کہا کہ ان کرکٹرز کی سمجھ میں کوئی بات نہیں آتی ، ان کو سمجھانا بے کار ہے ?ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ انہیں شک ہے کہ پاکستانی کرکٹرز میچ فکسنگ میں ملوث ہوئے، ان کا کہنا ہے کہ کامران اکمل کا کیچز ڈراپ کرنا اور رن آوٹ نہ کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ?پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رانا نوید الحسن نے اعتراف کیا کہ وہ ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے یونس خان کے خلاف حلف اٹھایا تھا تاہم بعد میں انہوں نے یونس خان سے معافی مانگ لی تھی ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.