5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کرکٹرز کی اپیلوں کی کارروائی منظر عام پر آنی چاہئے، اپیلٹ ٹریبونل
جنگ نیوز -
لاہور…کرکٹرز کی اپیلوں کی سماعت کر نیوالے جسٹس ریٹائرڈعرفان قادر کا کہناہے کہ اپیلٹ ٹریبونل کی کارروائی منظرعام پرآنی چاہیے البتہ کرکٹرز اس تجویز سے متفق نہیں ہیں?نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں جسٹس ریٹائرڈعرفان قادر پر مشتمل ایک رکنی اپیلٹ ٹریبونل کے روبروسماعت کیلئے شعیب ملک کے وکیل احمد حسین اور رانا نوید الحسن کے وکیل عمران عزیز قریشی پیش ہوئے?میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر طالب رضوی نے بتایاکہ ٹریبونل نے شعیب ملک کی سماعت29مئی اوررانانویدکی سماعت19جون تک ملتوی کر دی?اپیلٹ ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عرفان قادر کا کہنا تھاکہ وہ چاہتے ہیں کہ کارروائی منظرعام پرلائی جائے البتہ کھلاڑی اس تجویزسے متفق نہیں،کھلاڑیوں کاموقف ہے کہ اسطرح ان کے ا سکینڈلزسامنے آئیں گے?رانا نوید الحسن کے وکیل عمران عزیر قریشی نے میڈیا کو بتایاکہ انکے موکل کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں اورانہیں یقین ہے کہ فیصلہ ان کے حق میں آئیگا?