تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایشیا کپ ودورہ انگلینڈ: کرکٹ ٹیم کے کپتان کااعلان 25مئی کو کیا جائیگا

جنگ نیوز -
کولمبو…آئندہ ماہ سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ اوردورہ انگلینڈکے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کااعلان پچیس مئی کو کیا جائے گا? پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کاکہناہے کہ پچیس مئی کو سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا جو ایشیا کپ اوردورہ انگلینڈ کے لیے تیس کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کریگی،اسی روز کپتان کااعلان کردیاجائیگا،فی الحال کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا?ایشیا کپ پندرہ جون سے سری لنکا میں ہوگاجس میں پاکستان ،سری لنکا،بھارت اوربنگلادیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی?ایشیا کپ کے بعدپاکستان ٹیم انگلینڈ روانہ ہوجائے گی ،جہاں وہ پہلے آسٹریلیاکے خلاف ، پھر انگلینڈکے خلاف سیریزکھیلے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.