5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستانی کرکٹرز دورہ آسٹریلیا میں میچ فکسنگ کے الزامات سے بری
جنگ نیوز -
دبئی …انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹرز کو دورہ آسٹریلیا میں میچ فکسنگ کے الزامات سے بری کردیا ہے ?انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز سدرلینڈ کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں اعتراف کیا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سڈنی ٹیسٹ فکسڈ نہیں تھا ، اس سے قبل آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کے چیف پال کنڈون نے کہا تھا کہ وہ سدنی ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے ممکنہ میچ فکسنگ کی تحقیقات کررہے ہیں، تاہم ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اس معاملہ کی کوئی تحقیقات کر ہی نہیں رہا? کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان پیٹر ینگ نے اس خط کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ آئی سی سی کے چیف نے میچ کو کلین چیٹ دیتے ہوئے میچ میں آسٹریلیا کی فتح کو خالص میرٹ اور ہارڈ ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے?