5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چیمپینزلیگ کرکٹ :اس مرتبہ بھی کوئی پاکستانی ٹیم شرکت نہیں کرے گی
جنگ نیوز -
ممبئی …چیمپینزلیگ کرکٹ میں اس مرتبہ بھی پاکستان سے کوئی ٹیم شرکت نہیں کرے گی جبکہ بھارت سے تین ٹیمیں حصہ لیں گی?کرکٹ چیمپینز لیگ دس سے چھبیس ستمبر تک جنوبی افریقا میں ہوگی?ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی?بھارت سے چنئی سپرکنگز، ممبئی انڈینز، رائل چیلنجربنگلور،آسٹریلیا سے وکٹوریہ ،ساؤتھ آسٹریلیا، جنوبی افریقا سے واریرز،ہائی ویلڈ لائن ، نیوزی لینڈ سے سینٹرل اسٹیگز اور سری لنکا سے ویامبا الیون کی ٹیم شرکت کرے گی،جبکہ ایک ٹیم ویسٹ انڈیزکی نمائندگی کرے گی?دوہزارنو میں چیمپینز لیگ بھارت میں ہوئی تھی جس میں بارہ ٹیمیں شریک تھیں?یہ ایونٹ نیوساؤتھ ویلز نے جیتاتھا?