تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شاہدآفریدی ایشیا کپ اوردورہ انگلینڈکیلئے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

جنگ نیوز -
لاہور…آل راؤنڈرشاہدآفریدی کوایشیا کپ اوردورہ انگلینڈکیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کاکپتان مقررکردیاگیاہے?اس طرح وہ ون ڈے اورٹی 20کے بعدٹیسٹ کرکٹ میں بھی قیادت کے فرائض انجام دیں گے?پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہدآفریدی کو ایشیاکپ اوردورہ انگلینڈکیلئے قیادت کی ذمہ داری سونپی ہے، ایشیا کپ پندرہ جون سے سری لنکا میں ہوگاجبکہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیاکیخلاف دوٹیسٹ اوردو ٹی20 میچ کھیلے گی،جبکہ پاکستان اورانگلینڈکے درمیان چارٹیسٹ پانچ ون ڈے اوردوٹی 20 میچ ہوں گے?شاہدآفریدی ٹی 20اورون ڈے میچز میں کپتانی کرچکے ہیں لیکن ٹیسٹ میچ میں انہیں پہلی بارقیادت کاموقع ملاہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.