5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارتی ٹیم سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے زمبابوے روانہ
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . نئی امنگوں ،نئی قیادت اورنئے ٹیلنٹ کے ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم زمبابوے روانہ ہوگئی،جہاں وہ سری لنکااورمیزبان ٹیم کے ہمراہ تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی?آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ناقص کارکردگی دکھانے والی بھارتی ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کو آرام کی غرض سے ون ڈے ٹورنامنٹ کے لئے منتخب نہیں کیا، بھارت کو سچن ٹنڈولکر، ظہیر خان اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی خدمات بھی حاصل نہیں ،ان کھلاڑیوں کی جگہ بعض نئے پلیئرزکوجگہ دی گئی ہے ٹیم کی قیادت سریش رینا کریں گے جنہوں نے ورلڈٹوئنٹی 20 میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکور کی تھی، بھارتی ٹیم زمبابوے کے خلاف دو ٹوئنٹی 20 میچز بھی کھیلے گی?