تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایشیاکپکیلئے کرکٹ ٹیم کا اعلان، شعیب اختر اور ملک کی واپسی

جنگ نیوز -
لاہور…ایشیاکپ کیلئے پاکستان ٹیم کااعلان کردیاگیاہے،شعیب اختراور شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ?ایشیاکپ کے لیے پاکستان ٹیم کااعلان چیف سلیکٹرمحسن خان نے چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ اورکپتان شاہدآفریدی کے ہمراہ نیوزکانفرنس میں کیا?پاکستان ٹیم شاہدآفریدی کپتان ، سلمان بٹ نائب کپتان ، عمران فرحت، شاہ زیب عمراکمل، اسدشفیق، عمرامین ،عبدالرزاق، شعیب ملک ، محمدعامر، محمدآصف، شعیب اختر،عبدالرحمان ، سعید اجمل اورکامران اکمل پرمشتمل ہے?چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ نے کہاکہ شعیب اختراورشعیب ملک نے فٹنس ٹیسٹ پاس کیاہے اس لیے وہ ٹیم کاحصہ ہیں ?کپتان شاہدآفریدی نے کہاکہ شعیب اخترکے تجربے سے فائدہ اٹھاناچاہیے،وہ چاہے طویل عرصے بعدکھیل رہے ہیں لیکن ان کے لیے ایڈجسٹ ہونامشکل نہیں?اس موقع پرچیئرمین پی سی بی نے بتایاکہ عمراکمل اورکامران اکمل کے جرمانے نصف کردیے گئے ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.