5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جنوبی افریقی کرکٹ امپائرروڈی کرٹزن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا
جنگ نیوز -
لندن …جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ امپائرروڈی کرٹزن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے،پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں وہ آخری بار امپائرنگ کریں گے?آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل روڈی کرٹزن کی عمر61سال ہوچکی ہے?18سالہ کیریئرمیں انھوں نے106ٹیسٹ ،209ون ڈے اور14 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دئے ہیں ،انہوں نے دسمبر 1992 میں کیرئیز کا آغاز کیا، ان کا شمار آئی سی سی کے ٹاپ امپائرز میں ہوتا ہے،روڈی کرٹزن21جولائی کو ہیڈنگلے میں شروع ہونے والے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میں بھی امپائر ہوں گے اور یہ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا?