تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایشیاء کپ کے لیے کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شروع ہو گا

جنگ نیوز -
لاہور…پندرہ جون سے سری لنکا میں ہونے والے ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو گا? کیمپ میں 15رکنی اسکواڈ اور چار ریزرو کھلاڑی شریک ہوں گے? کوچ وقار یونس نے بتایا کہ گرمی کی شدت اور ایشیا کپ کے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونے کی وجہ سے فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کرائی جا ئے گی?کھلاڑی روزانہ شام چھ بجے سے نو بجے تک نیٹ پریکٹس کریں گے? اسی دوران فیلڈنگ پر بھی بھر پور توجہ دی جائے گی? پہلے دن صرف نیٹ پریکٹس ہو گی جبکہ اتوارسے کھلاڑی صبح کے سیشن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم اور پول ایکسر سائزز کریں گے? ٹریننگ کیمپ 10جون تک جاری رہے گا جب کہ ٹیم 12جون کو کراچی سے سری لنکا روانہ ہو گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.