تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستانی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے سری لنکا روانہ

جنگ نیوز -
کراچی…ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ ہوگئی ،کپتان شاہدآفریدی کاکہناہے کہ قومی ٹیم ٹائٹل جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے? شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی سے براستہ دبئی کولمبو روانہ ہوئی ، کراچی سے پاکستان ٹیم کے چودہ کھلاڑی اور نو آفیشلز سر لنکا روانہ ہوئے، فاسٹ بولر محمد آصف لاہور سے براستہ دوحہ جبکہ عبدالرزاق انگلینڈ سے براہ راست کولمبو پہنچیں گے ائرپورٹ پر میڈیا سے گفت گو میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اب باتیں کرنے کا نہیں، کچھ کر دکھانے کا وقت آگیا ہے? شاہدآفیدی نے کہاکہ قومی ٹیم ایشیا کپ جیت سکتی ہے کھلاڑیوں نے خوب محنت کی ہے،ڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا?انہوں نے کہاکہ،یہ ایونٹ دورہ انگلینڈکی تیاری کے لیے مددگارثابت ہوگا?ایشیاکپ میں سری لنکا کی ٹیم اعزاز کادفاع کرے گی،ایونٹ کے پہلے دن پاکستان کامیچ سری لنکا سے ہوگاجبکہ روایتی حریف بھارت سے پاکستان کامیچ انیس جون کوہوگا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.