5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
زمبابوے کی اگلے برس بنگلادیش سیریز سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوگی
جنگ نیوز -
ہرارے …زمبابوے کرکٹ یونین کے سربراہ پیٹر چنگوکا کا کہنا ہے کہ زمبابوے اگلے سال بنگلا دیش کیخلاف سیریز سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آجائے گا ?سال 2005 میں اندرونی خلفشار کی وجہ سے زمبابوے کا ٹیسٹ اسٹیٹس معطل کر دیا گیا تھا،ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی ڈومسٹک اسٹرکچر کوبہتر کرنے پر زور دیا تھا لیکن اس دوران ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انترنیشنل فارمیٹ میں زمبابوے کی ٹیم نمائندگی کرتی رہی?حال ہی میں آئی سی سی کے وفد نے زمبابوے کا دورہ کیا جس میں صدر ڈیوڈ مورگن اور چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ شریک تھے? جائزہ لینے کے بعد ان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کا موجودہ سیٹ اپ اس لائق ہے کہ اس کو دبارہ ٹیسٹ سرکٹ میں شامل کر لیا جائے?