تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایشیا کپ کرکٹ :بھارت نے بنگلا دیش کو6وکٹ سے شکست دیدی

جنگ نیوز -
دمبولا…ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے بنگلا دیش کو6وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ کا کامیاب آغاز کیا ہے ? دمبولا کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بنگلا دیش نے ٹا س جیت کر بیٹنگ کی، تمیم اقبال اور امر القیس نے آغاز بھی جارحانہ انداز میں کیالیکن پہلے بھارتی فاسٹ بولرز اور پھر وریند سہواگ نے بنگلا دیشی بیٹسمینوں کا وکٹ پر ٹھہرنا مشکل کردیا ، بنگلا دیشی ٹیم35ویں اوور میں ہی167رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، امر القیاس37 اور مشفیق الرحیم30رنز بناکر نمایاں رہے ، سہواگ نے چار اور اشیش نہرا نے دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں گوتم گمبھیر نے82رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کی فتح یقینی بنادی ، انڈیا نے مطلوبہ ہدف چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ، دھونی38رنز بناکر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.