تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آسٹریلیا کا بھی زمبابوے سے کرکٹ تعلقات بحال کرنے کافیصلہ

جنگ نیوز -
ہرارے …آخرکاربرف پگھلنے لگی ،نیوزی لینڈکے بعدآسٹریلیا نے بھی زمبابوے سے کرکٹ مقابلے بحال کرنے کافیصلہ کرلیاہے?زمبابوے کے وزیرکھیل ڈیوڈ کول ٹرٹ کے مطابق آئندہ سال زمبابوے کی اے ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جو دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ مقابلوں کی بحالی کی طرف پہلا قدم ہوگا?انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ آسٹریلیا کی اے ٹیم بھی زمبابوے کادورہ کرے?آخری بار کسی زمبابوین ٹیم نے دوہزارتین میں آسٹریلیا کادورہ کیاتھا?اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے بھی زمبابوے کے ساتھ کرکٹ میچز بحال کرنے کااعلان کیاہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.