5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دورہ انگلینڈکیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان20جون کو کیا جائے گا
جنگ نیوز -
کراچی . . . دورہ انگلینڈکیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان20جون کو کیا جائے گا ? پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محسن کان سری لنکا روانہ ہو گئے ہیں ? چیئر مین اعجاز بٹ اورمحسن خان کراچی سے سری لنکا کیلئے روانہ ہوئے ہیں? جہاں وہ19 جون کو دمبولا میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ دیکھیں گے جس کے بعد چیف سلیکٹر محسن خان کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی کے علاوہ سلیکٹرز سے پاکستان میں فون پرمشاورت کے بعد قومی ٹیم کو حتمی شکل دیں گے اور چیئرمین اعجاز بٹ سے منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا? سابق کپتان یونس خان کی ٹیم میں واپسی کا قومی امکان ہے ? سلیکشن کمیٹی کے اراکین یونس خان کی ٹیم میں واپسی کے خواہش مند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پی سی بی نے یونس خان کے خلاف کوئی چارج شیٹ لگاکر شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا?