تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایشیا کپ کرکٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

جنگ نیوز -
دمبولا . . . ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میزبان سری لنکا اور بھار ت کے درمیان آج دمبولا میں کھیلا جارہا ہے۔ سری لنکن ٹیم ایشیا کپ جیتنے کی ہیٹرک مکمل کرنے کیلئے پر امید ہے۔میزبان ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے، تھلینا کنڈمبی کی جگہ تھلن سمارا ویرہ کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی ٹیم پراوین کمار، ظہیر خان، ہربھجن سنگھ اور فاسٹ بولر اشیش نہرا کو فائنل کھلانے کا ترجیح دے گی۔ اشیش نہرا جو کمر کی تکلیف سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ فائنل میں کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.