تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان

جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، یوراج سنگھ اور اشانت شرما کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچزکی سیریز اٹھاراہ جولائی سے شروع ہوگی ۔ یوراج سنگھ جنہیں ایشیا کپ سے قبل خراب فارم کی وجہ سے ڈراپ کردیا گیا تھا ایک بار پھر ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ فاسٹ بالر اشانت شرما کی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، مہندرا سنگھ دھونی(کپتان)، وریندر سہواگ(نائب کپتان)، گوتم گمبھیر، مرلی وجے، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ، وی وی ایس لکشمن، سریش رائنا، یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، امیت مشرا، پراگیان اوجھا، ظہیر خان، سری سانتھ، اشانت شرما اور وریدھیمان ساہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.