5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت کے شرد پوار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھال لی
جنگ نیوز -
سنگاپور…بھارت کے شرد پوار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھال لی،وہ اس منصب تک پہنچنے والے دوسرے بھارتی ہیں ۔سنگا پور میں شرد پوار نے ڈیوڈ مورگن کی جگہ صدرات کی ذمے داریاں سنبھالی ہیں،لیکن ان کا نائب کون ہو گا اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا کیونکہ ایک روز پہلے آئی سی سی نے کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی جانب سے نائب صدر کے عہدے کے لیے سابق آسٹریلوی وزیر اعظم جان ہاورڈ کی نامزدگی کو رد کر دیا تھا لیکن اس کے باوجود جان ہاورڈ دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔آئی سی سی کی صدارت سنبھالنے والے شرد پوار دو مرتبہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔وہ 2012تک آئی سی سی کے صدر رہیں گے۔یاد رہے کہ ان سے پہلے بھارت کے جگ موہن ڈالمیابھی کرکٹ کی عالمی تنظیم کی صدارت سنبھال چکے ہیں۔