تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان اور ایسکس کاؤنٹی کے درمیان ٹی20کرکٹ میچ آج ہو گا

جنگ نیوز -
لندن . . . پاکستان اور ایسکس کاونٹی کی کر کٹ ٹیموں کے درمیان 20ٹوئینٹی میچ آج کھیلا جا ئے گا۔قومی ٹیم کی قیادت سلمان بٹ کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی فٹ نہیں اس لیے وہ آرام کریں گے تاکہ آسٹریلیاکے خلاف انٹرنیشنل میچز سے پہلے مکمل فٹ ہو سکیں۔آج کاونٹی گراونڈچیمسفورڈ پرہونے والے 20ٹوئینٹی میچ میں قومی ٹیم کی قیادت سلمان بٹ کریں گے۔قومی ٹیم اگلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل نارتھمپٹن کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5اور 6جولائی کو برمنگھم میں 2ٹوئینٹی 20انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.