تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بیس برس میں بھی عمراکمل جیسا باصلاحیت کرکٹر نہیں دیکھا،وقار یونس

جنگ نیوز -
لندن…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس کاکہناہے کہ انہوں نے پندرہ بیس برس میں عمراکمل جیسا باصلاحیت کرکٹر نہیں دیکھا،آسٹریلیا کے خلاف ان کی اننگزلاجواب تھی ،وہ مستقبل میں بھی ایسی ہی شاندارکارکردگی دکھائیں گے۔پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں فتح کے بعدوقاریونس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عمراکمل ایک ایسے وقت میں کریز پر آئے جب ٹیم مشکلات سے دوچار تھی ، لیکن سب کو توقع تھی کہ عمراکمل ٹیم کو بحران سے نکالنے میں کامیاب رہیں گے،انہوں نے ایسا ہی کیا۔وقاریونس نے کہاکہ انہوں نے پچھلے پندرہ بیس سال میں ایسا باصلاحیت کرکٹر نہیں دیکھا ،اس کی کارکردگی میں روز بروز بہتری آرہی ہے،اس میں سیکھنے کی صلاحیت ہے جبکہ ابھی وہ صرف بیس سال کا ہے ، وہ یقین رکھتے ہیں کہ عمراکمل مستقبل میں بھی اچھی پرفارمنس دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.