5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک بھارت کرکٹ کا کوئی امکان نہیں، صدر آئی سی سی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نومنتخب صدر شردپوار کاکہناہے کہ فوری طورپر پاکستان اوربھارت کے درمیان میچز کاامکان نہیں ۔بھارتی اخبارکے مطابق شردپوارنے کہاکہ پاک بھارت کرکٹ کامعاملہ دونوں ممالک کے بورڈز کے اختیار میں نہیں ،یہ سیاسی معاملہ ہے۔حال ہی میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعدچیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کاکہناتھاکہ پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے قوم جلد ا چھی خبرسنے گی۔ایک سوال پرشرد پوار نے کہاکہ ابھی تک ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ کرکٹ کامعاملہ ان تک نہیں پہنچا،اگرضرورت محسوس ہوئی تو اس حوالے سے ماہرین کی رائے لی جائے گی۔