تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شاہد آفریدی کا ٹیسٹ کرکٹ سے پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان

جنگ نیوز -
لندن…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ،آسٹریلیا کیخلاف لیڈز ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔شاہد آفریدی نے لارڈز میں آسٹریلیا کیخلاف شکست کے فوری بعد اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں کیوں کہ پانچ روزہ کرکٹ ان کے مزاج کی نہیں ، ساتھ ساتھ وہ ران کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹیسٹ میچز نہیں کھیلنا چاہتے ، شاہد آفریدی نے اس سے قبل دو ہزار چھ میں بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا لیکن دورہ انگلینڈ سے قبل انہوں نے پی سی بی کے کہنے پر خود کو ٹیسٹ کرکٹ میچز کیلئے دستیاب کردیا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر یاورسعید کا کہنا ہے کہ دورے کیلئے سلمان بٹ نائب کپتان تھے اس لئے اصولی طور پر شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کی صورت میں انہیں ہی کپتانی سونپی جائے گی۔ تاہم چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے انہیں ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ، قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلہ شاہد آفریدی سے بات کے بعد ہی کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.