تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مائیک بریرلے اور گریگ چیپل پاکستان میں آئی سی سی کے کرکٹ سفیر مقرر

جنگ نیوز -
دبئی …انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک بریرلے اور آسٹریلیا کے گریگ چیپل کو پاکستان کرکٹ کیلئے اپنا سفیر مقرر کردیا ہے ۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور اس وقت تک پاکستانی کرکٹرز کو ہائی لیول کرکٹ فراہم کرنے میں آئی سی سی کے تمام بورڈز نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مائیک بریرلے اور گریگ چیپل کو اپنا سفیر مقرر کیا ہے ، یہ دونوں افراد پاکستان کرکٹ کی بہتری ، ملک میں کرکٹ کی بحالی اور اس کے کرکٹرز کیلئے اقدامات کیلئے کام کرینگے ۔ ہارون لورگاٹ نے یقین ظاہر کیا کہ جیسے ہی پاکستان میں حالات ٹھیک ہوں گے وہاں کرکٹ بحال ہوجائے گی ، لیکن اس کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.