تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ون ڈے کرکٹ کوختم کردیاجائے،عمران خان کی تجویز

جنگ نیوز -
لندن . . . پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ کوختم کردیاجائے،بڑھتی ہوئی کرکٹ کو فاسٹ بولرز کے لیے نقصان دہ قراردیاہے۔لندن میں سالانہ کاؤڈرے لیکچرکے دوران عمران خان نے کہاکہ زیادہ کرکٹ سے فاسٹ بولرز پردباؤ بڑھ گیا ہے، انہوں نے تجویز دی کہ آئی سی سی ون ڈے ختم کرکے ٹی ٹوئنٹی اورٹیسٹ کرکٹ پرتوجہ دے۔عمران خان نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ کامعیاربھی پہلے جیسا نہیں رہا، شاہد آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی وجہ سے کھلاڑیوں میں ٹیسٹ کا ٹیمپرامنٹ نہیں رہا۔ عمران خان سابق انگلش کپتان سر کولن کاؤڈرے کے نام سے منسوب سیمینار میں لیکچر دینے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.