5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سب سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا ریکارڈ عن قریب ٹنڈولکر کے نام
جنگ نیوز -
کو لمبو…فارن ڈیسک…بھارتی کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر کر کٹ کی تاریخ کا ایک اور سنگ میل عبور کرنے جار ہے ہیں، سچن سب سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا ریکارڈ عنقریب اپنے نام کرنے والے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے’اے ایف پی‘ کے مطابق سچن سابق آسٹریلین کرکٹ کپتان اسٹیو واگ کا ریکارڈ توڑیں گے۔یہ ریکارڈ وہ سری لنکا کے خلاف تیسرا اور اپنے کئرئیر کا 169واں ٹیسٹ پی ایس اوول گراوٴنڈ میں کھیل کر توڑیں گے۔37سالہ ٹنڈولکر442 بین الاقوامی ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں اور اس میں وہ سری لنکا کے سنیتھ جے سوریا کا444ون ڈے انٹر نیشنل میچز کھیلنے کا ریکارڈ بھی توڑنے والے ہیں۔16سال کی عمر میں 1989میں کراچی میں پاکستان کے خلاف اپنے کیر ئیر کا آغاز کرنے والے کر کٹ اسٹار نے ون ڈے اور ٹیسٹ میں بھی سب سے زیادہ سینچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہوا ہے۔انہوں نے168ٹیسٹ میچوں میں56.08کی اوسط سے13742رنز اسکور کیے،جس میں48سینچریاں ہیں اور55نصف سینچریاں شامل ہیں۔ 442ون ڈے میں17598رنز بنائے جس میں46سینچریاں شامل ہیں اور وہ دنیا میں ڈبل سینچری بنانے والے پہلے بلے باز ہیں۔ ٹنڈولکر نے بلے بازی کے ساتھ باوٴلنگ میں بھی نام کمایا۔