5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کرکٹ ورلڈ کپ میسکوٹ ”اسٹمپی“ نامی ہاتھی کی رونمائی
جنگ نیوز -
کولمبو …انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے اسٹمپی نامی ہاتھی کو میسکوٹ کے طور پر پیش کردیا ہے۔کولمبو میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری سیریز کے آخری میچ سے قبل اسٹمپی کی تقریب رونمائی ہوئی۔ اسٹمپی کا نام آئی سی سی نے ایک آن لائن مقابلے کے بعد منتخب کیا۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی، سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کے ساتھ ساتھ اس موقع پر دونوں ٹیموں کے بیٹسمین سچن ٹنڈولکراور مہیلا جے وردھنے بھی موجود تھے۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنا چاہئے۔ میگا ایونٹ اگلے سال19 فروری کو شروع ہوگا اور دو اپریل تک بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں جاری رہے گا۔