5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کرکٹ صرف مردوں کا ہی کھیل نہیں ہے، رانی مکھرجی
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ فلم ’دل بولے ہڈپا‘ میں سر پر پگڑی باندھے اور ہاتھوں میں بیٹ تھامے چھکے اور چوکے لگاتی بالی وڈ کی پر کشش اداکارہ رانی مکھرجی کو کرکٹ سے کس قدر شغف ہے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔حال ہی میں رانی نے اپنے اس شوق کا اظہار بھی کرڈالا ہے۔ رانی نے کرکٹ پر مردوں کی اجارہ داری تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اس کھیل کو صرف مردوں تک محدود رکھنا درست نہیں۔ رانی کے مطابق یہ کھیل طاقت سے نہیں بلکہ تکنیک سے کھیلا جاتا ہے ۔ جس کو بھی اس کھیل کی تکنیک اچھی طرح سمجھ آجائے وہ یہ کھیل بہترین انداز میں کھیل سکتا ہے اس کے لئے مرد یا عورت کی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔