تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے سری لنکا میں کھیلا جائے گا

جنگ نیوز -
دمبولا…تین ملکی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے سری لنکا میں شروع ہوگا،افتتاحی میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھلا جائے گا۔تین ملکی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان سری لنکا کے علاوہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا، رنگیری دمبولا اسٹیڈیم میں جون میں ایشیا کپ کھیلا گیا تھا گزشتہ تین ماہ سے بھی کم عرصے میں اس گراونڈ پر14ایک روزہ میچز کھیلے جاچکے ہیں ،شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں بھی مصروف سیزن میں اتنے زیادہ ایک روزہ میچز نہیں کھیلے گئے،تین ملکی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،بھارتی کپتان مہندر اسنگھ دھونی سری لنکا کی سرزمین پر کامیاب کپتان ثابت ہوئے ہیں ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم سری لنکا میں چار ٹورنامنٹ جیت چکی ہے،تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی بھارتی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جس میں گیارہ کھلاڑی ایسے ہیں جو25سال سے زائد عمر کے نہیں ہیں ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پانچ ماہ بعد ایک ایک روزہ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہے، ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ13اگست کوسری لنکا اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.