5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستانی کرکٹ کوچ ہاجرہ سرور ایرانی خواتین کرکٹرز کو تربیت دیں گی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینٹرل مانیٹرنگ…پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کوچ ہاجرہ سرور ایران کی انڈر19کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو تربیت دیں گی۔پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستانی کوچ 4اکتوبر سے سنگاپور میں شروع ہونے والی ویمنز چمپیئن شپ میں شریک ایران کی ویمینز یوتھ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے تہران جائیں گی ۔ ایشیا کی سطح کے اس ایونٹ میں بھوٹان، چین، ہانگ کانگ، کویت، ملائیشیا، نیپال، اومان، قطر، سنگاپور ، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ہاجرہ سرور ایرانی ویمنز کرکٹر کو تربیت دینے والی پہلی پاکستانی کوچ نہیں بلکہ چند سال قبل پاکستانی ویمنز کرکٹ کوچ شمسہ ہاشمی بھی ایران کی نوجوان خواتین کرکٹرز کو تربیت دے چکی ہیں۔