تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آئی سی سی ورلڈالیون پاکستان کادورہ کریگی،چیئر مین انگلش کرکٹ بورڈ

جنگ نیوز -
لندن . . . . . . .. .انگلینڈ اینڈویلز کرکٹ بورڈکے چیئرمین جائلز کلارک نے انکشاف کیاہے آئی سی سی ورلڈالیون پاکستان کادورہ کریگی۔ایک بیان میں جائلز کلارک نے کہاکہ پاکستان کرکٹ مشکل دور سے گزر رہی ہے ،ممکن ہے کسی ملک کی ٹیم تو پاکستان نہ جاسکے لیکن مختلف ممالک کے کھلاڑیوں پرمشتمل آئی سی سی ورلڈ الیون پاکستان کادورہ کرے اوروہاں بڑے شہروں میں میچز کھیلے ۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان میں سکیورٹی چیلنجز ہیں لیکن دہشت گردوں کو جیتنے نہیں دیاجاسکتا، چیئرمین ای سی بی نے کہاکہ ورلڈالیون کاپاکستان جاکرکھیلنا تاریخی موقع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.