5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
امدادی میچ کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار
جنگ نیوز -
لاہور . . . نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈنے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی تمام تر ہمدردیا ں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ہیں لیکن پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے حالات موافق نہیں ۔کیوی بورڈ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیلاب زدگان کے لئے میچ کھیلنے کے لئے تیار توہے لیکن پاکستان میں نہیں۔