5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
عامر خان کرکٹ کے ہی نہیں ٹینس چیمپئن بھی رہ چکے ہیں
جنگ نیوز -
ممبئی...سی ایم ڈی…بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خا ن کے مداحوں کے لئے ایک اور حیرت انگیز خبرہے۔ کرکٹ کے شوقین عامر خان زمانہ طالب علمی میں ریاستی سطح پر ٹینس چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔ عامر کی اس پوشیدہ صلاحیت سے حال ہی میں پردہ اٹھاجب ممبئی کے ایک مشہور اسپورٹس کلب میں انہیں کسی ماہر کھلاڑی کی طرح ٹینس کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ عامر اسکول کے زمانے میں ٹینس چیمپئن رہ چکے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر اس کھیل کو باقائدگی سے شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عامرکرکٹ کی طرح ٹینس پر کب فلم بناتے ہیں ۔