تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

یاسر حمید کی تردید،جال میں پھنسایا گیا ہے ،کرکٹر کے قریبی ذرائع

جنگ نیوز -
کراچی ... پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر یاسر حمید نے نیوز آف دی ورلڈ کو انٹرویو دینے کی تردید کی ہیجبکہ اوپننگ بیٹسمین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر حمید کو جال میں پھنسایا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر حمید سے انٹرویو کا دعویٰ کرنے والے رپورٹر نے ان سے غیر ملکی ائرلائن کی مارکیٹنگ کا نمائندہ بن کر ملاقات کی تھی اور وہ شخص یاسر کے پاس ان کے ایک دوست کے تعاون سے پہنچا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈر کور رپورٹر نے یاسر سے کہا کہ اس کی ایرلائن کمپنی پاکستان کے پانچ کرکٹرز سے معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔ جس پر ٹیسٹ کرکٹر نے اسے اپنے چار دوستوں کے نام بھی تجویز کئے ، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رپورٹر نے ائرلائن کا نمائندہ بن کر یاسر حمید سے دو گھنٹہ تک مختلف موضوعات پر بات کی جس میں پاکستان کے حالات ، سیاست اور ٹیم کے بارے میں بھی گفتگو کی تھی ، یاسر نے ٹیم کے بارے میں وہی باتیں کہیں جس کا تذکرہ میڈیا میں ہورہا تھا ، اور اپنے کیرئیر کے حوالے سے شکوہ بھی سامنے بیٹھے شخص کو دوست سمجھ کر کردیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر حمید کا باضابطہ کوئی انٹرویو نہیں ہوا ۔دنیا میں کوئی انٹرویو خفیہ کیمرے سے نہیں رکارڈ کیا جاتا ۔ دوسری جانب دی نیوز اسلام آباد کے انویسٹی گیشن رپورٹر محی شاہ کا کہنا ہے کہ نیوز آف دی ورلڈ کے رپورٹر نے یاسر حمید سے رابطہ کیا تھا اور اس کو ٹیم کیخلاف انٹرویو دینے کے بدلے لندن کی شہریت اور پچاس ہزار پاونڈز کی پیشکش بھی کی تھی جو یاسر نے ٹھکرا دی ۔ یاسر حمید نے بھی جیو نیوز سے گفت گو میں نیوز آف دی ورلڈ کو انٹرویو دینے کی تردید کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.