5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پاکستانی کرکٹریاسرحمید کی برطانوی جریدے نے ویڈیو جاری کردی
جنگ نیوز -
لندن ... برطانوی جریدے نیوز آف دی ورلڈ نے پاکستانی کرکٹریاسرحمید کی ویڈیو جاری کردی ہے، ویڈیو میں یاسر حمید نے پاکستانی کرکٹ میں کرپشن سے متعلق کئی انکشافات کئے ہیں۔خفیہ کیمرے سے ریکارڈ ویڈیو میں یاسرحمید نیوز آف دی ورلڈ کے رپورٹر مظہر محمود سے دوستانہ ماحول میں گفتگو کررہے ہیں۔جس میں کرکٹر نے کہاکہ کھلاڑیوں کے اکثر ایجنٹ بکی ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بھی کئی بار بھاری رقوم کی آفرز کی گئیں بلکہ انہیں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز اور فراری گاڑی تک دینے کی آفرز کی مگر انہوں نے مسترد کر دیں۔یاسرحمید کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں ۔مگر چوروہی ہے جو پکڑا جائے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ایک عرصے سے ان کھلاڑیوں پر نظر تھی۔جو کھلاڑی کرپشن میں ملوث تھے اللہ نے انہیں سز ادی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے سڈنی ٹیسٹ کے اٹھا رہ لاکھ پاؤنڈ تک وصول کئے ان کے اثاثوں کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔