5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پی سی بی نے کرکٹرز کو میڈیا سے ملنے سے روک دیا
جنگ نیوز -
لاہور . . . پاکستان کرکٹ بورڈ مشکوک لوگوں سے کرکٹرز کو ملنے سے تو روک نہیں سکا لیکن ہمیشہ کی طرح کھلاڑیوں کو میڈیا سے ملنے سے ضرور روک دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سپاٹ فکسنگ الزامات کے بعد پی سی بی نے کھلاڑیوں کے میڈیا سے ملنے اور بات چیت کرنے کے حوالے سے سخت پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔ دورہ انگلینڈکے بعد جو کھلاڑی وطن واپس آئے ہیں انہیں پیغام پہنچایا گیا ہے کہ اگر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی توان کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے گی ۔۔ کھلاڑیوں کو یہ پیغام پی سی بی کے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب سے پہنچایا گیا ہے۔