تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ہماری حکومت کرکٹ میں بھی ٹریپ ہوگئی،منورحسن

جنگ نیوز -
جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ کرکٹ کے خلاف بھی انگریزوں، آئی سی سی اور بھارت نے مل کر سازش کی ہے جس میں ہماری حکومت بھی ٹریپ ہوگئی۔ حیدرآباد میں عید ملن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں منورحسن نے کہا کہ امریکا کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو ہر شعبے میں فیل کرکے ناکام ریاست ڈکلیئرکیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے امریکہ کی ہدایت پر ہورہے ہیں اور یہ پاکستانی حکومت کا مجرمانہ فعل ہے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین جو تبدیلی کی بات کررہے ہیں وہ ایک خوفناک خواب ہے کیونکہ فوج نے آدھے سے زائد عرصے ملک پر حکمرانی کی ہے اور تبدیلی عوام کی مرضی سے آنی چاہیے ۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے نیشنل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الخدمت اور جماعت اسلامی کی جانب سے متاثرین میں5 سے6 ارب روپے کی امدادی اشیا تقسیم کی گئی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.