تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کرکٹ میں سٹے بازی کاگڑھ بھارت ہے ، سابق صدرآئی سی سی

جنگ نیوز -
لندن....انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی کاکہناہے کہ بھارت میچ فکسنگ کا گڑھ ہے،آئی سی سی سٹے بازی کی روک تھام کے لیے بھارتی حکومت سے بات کرے۔آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی نے برطانوی جریدے سے بات چیت میں کہاکہ بھارت جب بھی ون ڈے میچ کھلتا ہے اس پر دوسو سے تین سو ملین کاجوا کھیلا جاتا ہے،آئی سی سی کو چاہیے کہ اس سلسلے میں بھارتی حکومت سے بات کرے، آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ صرف ان ممالک کا جائزہ لیتا ہے جس میں سٹے بازی کو قانونی حیثیت حاصل ہے،لہٰذا بھارتی مافیا کوکنٹرول کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں جوئے کی قانونی حیثیت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کے حوالے سے آگاہ فراہم کرنے میں ناکام رہا، جب کھلاڑی پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلتا ہے تو آئی سی سی اسے ضابطہ اخلاق سے آگاہ کرتی ہے لیکن اس سلسلے میں پی سی بی اپنا کردار ادا نہیں کرسکا۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں کرکٹرز کو بھاری معاوضہ ملتا ہے لہذا کھلاڑیوں کاکرپشن میں ملوث ہونا سوائے لالچ کے اورکچھ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو کرکٹ کے قوائد وضوابط ، اہمیت سکھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹرز کاملوث ہونا افسوسناک ہے،جس کاسبب سسٹم کی ناکامی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.