تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وکٹ کیپنگ کوچ راشد لطیف مستعفی ہوگئے

جنگ نیوز -
کراچی....نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وکٹ کیپنگ کوچ راشد لطیف مستعفی ہوگئے،پی سی بی نے انہیں میچ فکسنگ پر بات کرنے پرشوکاز نوٹس جاری کیاتھا۔ سابق کپتان راشد لطیف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں وکٹ کیپنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے،،میچ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد پی سی بی نے تمام آفیشلز کو بیان بازی سے منع کیا تھا ،جس کی وجہ سے جاوید میانداد سمیت پی سی بی کے عہدیدار اس اسکینڈل کے بارے میں خاموش رہے لیکن راشد لطیف نے ایک انٹرویو میں اسپاٹ فکسنگ پر کھل کر بات کی اور کئی انکشافات کئے ۔پی سی بی نے ان کے انٹرویو کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس دیا ،راشد لطیف نے نوٹس کاجواب دینے کی بجائے استعفیٰ بھجوادیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.