تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس

جنگ نیوز -
کیپ ٹاؤن....آئی سی سی کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے مختلف ممالک کی حکومتوں سے بھی بات کریگی جبکہ آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کھلاڑیوں کے ایجنٹس کی رجسٹریشن کرانے پر زور دیاگیا۔کیپ ٹاؤن میں آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ سٹے بازی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے مختلف ممالک کی حکومتوں سے بات چیت کی جائے اور کھلاڑیوں کے ایجنٹس کی باقائدہ رجسٹریشن کی جائے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹوہارون لورگاٹ نے کہا کہ میڈیا کو بھی ذمہ داری کامظاہرہ کرنا ہوگا، اورکھلاڑیوں کے خلاف بغیرثبوت الزامات نہ لگائے جائیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کاکہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ کرپشن کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ حالیہ میچ فکسنگ الزامات کے بعد آئی سی سی کو مزید محتاط رہنا ہوگا ،آئی سی سی اپنے قوانین کابھی جائزہ لیتی رہے گی،ضرورت پڑنے پرقوائد میں مزید بہتری لائی جائے گی ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.