5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لندن :واڈا نے چارپاکستانی کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ لے لئے
جنگ نیوز -
لندن....واڈا نے چارپاکستانی کرکٹرزکے ڈوپ ٹیسٹ لے لئے جس کے بعد ایک اورامتحان پاکستانی کرکٹرز کا منتظر ہے،کھلاڑیوں کو اسکاٹ لینڈ یارڈ سے چھٹکارا ملا نہیں کہ واڈا کی ٹیم لندن پہنچ گئی۔ورلڈاینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے چارپاکستانی کرکٹرز کپتان شاہدآفریدی، محمد یوسف، کامران اکمل اورشعیب اخترکے پیشاب کے نمونے حاصل کرلئے ہیں ۔ پاکستان کے تین کرکٹرز میچ فکسنگ الزامات کی وجہ سے معطل ہوچکے ہیں ،ایسے وقت میں واڈا کی طرف سے ڈوپ ٹیسٹ لینا پاکستان ٹیم کے لیے بڑی آزمائش ہے۔دوہزارچھ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختراورمحمدآصف کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ دوہزار آٹھ میں آئی پی ایل کے بعدمحمدآصف کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔