تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

میچ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹرز کو اشتہار میں کام کی پیشکش

جنگ نیوز -
نیویارک . . . سی ایم ڈی . . . جانوروں کے حقوق اورتحفظ کی برطانوی فلاحی تنظیم پیٹا(PETA)نے میچ فکسنگ تنازع میں ملوث پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ،محمد عامر،محمد آصف اور وہاب ریاض کو اپنے ایک اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔People for Ethical Treatment of Animals (PETA)کا کہنا ہے کہ جانوروں کی فلاح کے لیے اشتہار میں کام کرنے سے ان کرکٹرز کی میچ فکسنگ تنازع سے بننے والے بُرے تاثر میں کچھ حد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔پیٹا نامی یہ تنظیم چاہتی ہے کہ پاکستانی کرکٹرز عوام میں شعور پیدا کرنے والے ایک اشتہار میں کام کریں جس کے ذریعے سڑکوں پر آوارہ گھومتے کتوں اور بلیوں کو Sterilise کرنے کا پیغام دیا جائے گا۔ PETA کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم میچ فکسنگ کے بجائے ایک نئی قسم کی فکسنگ کا فروغ چاہتی ہے جس کے تحت کتوں اور بلیوں کو Sterilise کرنے کی مہم چلائی جائیگی تاہم پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے پیٹا کے خط کا تاحال کوئی جواب ارسال نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آوارہ کتوں اور بلیوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے جو سڑکوں پر اپنی زندگی کی لڑائی لڑتے نظر آتے ہیں جن میں سے کئی ٹریفک حادثوں کا نشانہ بن جاتے ہیں تو کئی لوگوں کے مظالم کا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.