5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
جنگ نیوز -
لندن....انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے طویل عرصہ انجری کا شکار رہنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔انگلینڈ کے سابق کپتان فلنٹوف کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بہت افسردہ ہیں ،32سال کے آل راؤنڈر نے کہا کہ گھٹنے کی انجری کے ہاتھوں وہ مات کھا گئے ہیں،ان کے پاس اس سے چھٹکارے کیلئے ریٹائرمنٹ کے سوا کو ئی چارہ نہیں،اینڈریو فلنٹوف نے انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے79ٹیسٹ میں3845رنز اور141ون ڈے انٹرنیشنل میں3394رنز بنائے،ٹیسٹ میں 226اور ون ڈے میں169وکٹیں بھی حاصل کیں،انگلش ٹیم کے کپتان اینڈریو اسٹراؤس نے فلنٹوف کو خراج تحسین پیش کیا ۔